38 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز

ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز


— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست پر غور کر رہی ہے، جس میں 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان شامل ہیں، اس اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں یلو لسٹ میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز ہے، اس یلو لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو تحفظات دور کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا جائے گا.



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات