34 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا


فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

سلمان علی آغا اس سے قبل زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، وہ سیریز پاکستان نے 2-1 سے جیتی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، یہ نوجوان ٹیم ہے اور سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات