33 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسونا چھپانے اور اسمگل کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا: بھارتی اداکارہ...

سونا چھپانے اور اسمگل کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا: بھارتی اداکارہ رانیہ راؤ


—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دبئی سے بھارت سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والی بھارتی اداکارہ رانیہ راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے سونا چھپانے اور اسمگل کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانیہ راؤ کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا جہاں انہوں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

رانیہ راؤ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ میں نے سونا چھپانے اور اسمگل کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا تھا جس کے بعد میں نے اپنے لباس، جسم اور جوتوں میں سونے کے بسکٹ چھپائے۔

رانیہ راؤ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار اسمگلنگ کی ہے۔

رانیہ راؤ کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے لیے مجھے ایک گینگ نے پھنسایا ہے، مجھے انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرنیشنل نمبرز سے دو ہفتے قبل کالز آنا شروع ہوئی تھیں اور دبئی ایئر پورٹ پر افریقی نسل کے ایک امریکی شخص نے سونے کے پیکٹ دیے تھے۔

رانیہ راؤ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں بار بار دبئی اپنے نجی کاموں کی وجہ سے جاتی رہتی تھی، میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سمیت اپنے فوٹو شوٹس کے لیے دبئی جایا کرتی تھی، میں نے یہ پہلی بار سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پکڑی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانیہ راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے سونا اسمگل کرنے کے لیے ناصرف پھنسایا گیا ہے بلکہ اس سے قبل مجھے اس کام کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ بنگلورو ایئرپورٹ پر تعینات پروٹوکول آفیسر نے سینئر افسران کی ہدایت پر اداکارہ کو ایمیگریشن کاؤنٹر سے گزارنے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور رانیہ راؤ کے اسمگلنگ کیس میں کرناٹکا پولیس کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اداکارہ رانیہ راؤ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بھارت اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

رانیہ راؤ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا (بھارتی 13کروڑ روپے مالیت کا) اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے سونا اسمگل کرنے کے لیے اسے کپڑوں اور جسم کے ساتھ اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسے تلاش کرنا مشکل تھا مگر پھر بھی وہ ایئرپورٹ پر حکام کے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات