33 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومقومی خبریںجعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافروں آف...

جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافروں آف لوڈ


جناح ایئرپورٹ کراچی

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، تینوں مسافر جعلی دستاویزات اورٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک سفر کر رہے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 2 کا تعلق بنگلادیش سے ہے، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزا سے میانمار جانے کی کوشش کی۔

بنگلادیشی مسافروں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے بنگلادیش جا رہے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق ملزمان کئی سال قبل زمینی راستے سے پاکستان آئے تھے، ملزمان نے پاکستان میں ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز، پاسپورٹ حاصل کیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات