29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوسطی و مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ

وسطی و مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ


کیلیفورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے اسے ایک بڑا اور خطرناک طوفان بتایا جارہا ہے جو جمعہ سے اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان کی وجہ سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔

ان علاقوں کو ہوا کے بگولوں اور برف باری کا سامنا بھی رہے گا جس کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو سکتا ہے۔

ادھر ریاست کیلیفورنیا میں سیلابی ریلے میں کار سوار پھنس گیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات