36 C
Lahore
Sunday, June 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ، اینڈی رابرٹس

آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ، اینڈی رابرٹس


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس نے کہا ہے کہ میرے نزدیک اب آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ ہے ۔ اگر کل کو بھارت یہ کہے گا کہ اب سے کھیل میں کوئی نو بال اور وائیڈ بالز نہیں ہونی چاہئیں تو میری بات لکھ لیں اس پر بھی آئی سی سی کوئی راستہ تلاش کر لے گا۔ منگل کو ایک بیان میں سابق ٹیسٹ اسٹار نے کہا کہ بھارت کو گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی فائدہ ملا۔ اب چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی بھارت نے سفر نہیں کیا ، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم سفر ہی نہ کرے۔ بھارت کو یوں ہر چیز نہیں دی جا سکتی ، کبھی آئی سی سی کو کسی چیز کے لیے انکار بھی کرنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات