38 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے کینیڈین شہریوں کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا

امریکا نے کینیڈین شہریوں کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا


— جنگ فوٹو

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث امریکا سفر کرنے والے کینیڈین شہریوں کے لیے نیا سفری قانون متعارف کروا رہا ہے جو 11 اپریل سے نافذالعمل ہو گا۔

اس نئے قانون کے تحت امریکا کا سفر کرنے والے کینیڈین شہریوں کو 30 روز سے زائد قیام کی صورت میں امریکی حکام کے سامنے خود کو رجسٹرڈ کروانا ہو گا اور اپنے فنگر پرنٹس دینا ہوں گے۔ 

اس سے پہلے ایسے سفری قوانین سے کینیڈین شہری مستثنیٰ ہوتے تھے، مگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے کینیڈین شہریوں کو اس سفری پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

یہ قانون ان 9 لاکھ کینیڈین شہریوں کو متاثر کرے گا، جنہیں عام طور پر اسنوبرڈز کے طور پر جانا جاتا ہے، جو ہر سال فلوریڈا، ٹیکساس اور جنوبی کیرولائنا جیسے گرم جنوبی امریکی ریاستوں میں سردیوں کا وقت گزارتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات