39 C
Lahore
Sunday, June 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسٹارلنک انٹرنیٹ سروسز، امبانی کا ایلون مسک سے معاہدے کا اعلان

اسٹارلنک انٹرنیٹ سروسز، امبانی کا ایلون مسک سے معاہدے کا اعلان


— فائل فوٹو

بھارتی ٹیلی کام کمپنی اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز کے لیے اسپیس ایکس سے معاہدے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی تاجر مکیش امبانی کی ٹیلی کام کمپنی نے اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز حاصل کرنے کے لیے ایلون مسک کی اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ بھارت میں ہونے والا پہلا معاہدہ ہے تاہم اسپیس ایکس کو بھارت میں آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہو گی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے ریٹیل اسٹور نیٹ ورک کو اپنی ڈیوائسز تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر سکے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات