34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک

کرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

روس کے علاقے کرسک میں یوکرین کے حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

کرسک کے گورنر نے بتایا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں ایک فیڈ مل پر بدھ کے روز یوکرین کے حملے میں 4 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 مرد اور 1 عورت شامل ہے جبکہ   زخمیوں میں سے ایک کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرسک میں روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جہاں روسی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں یوکرینی فوج کو نکالنے میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات