31 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنشے کے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے موٹر سائیکلیں جلا دیں

نشے کے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے موٹر سائیکلیں جلا دیں


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر پونا میں نوجوان نے نشے کے پیسے نہ ملنے پر سوسائٹی کے رہائشیوں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ نوجوان کو رہائشیوں کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

لڑکے کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹا رات 2 بجے گھر آیا اور اس نے نشے کے لیے پیسے مانگے، میں نے انکار کیا تو اس نے سوسائٹی کے رہائشیوں کی موٹر سائیکلوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہو گیا۔

حکام کے مطابق سوسائٹی میں کھڑی تقریباً 13 موٹر سائیکلیں جل گئیں تاہم کچھ ہی دیر بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماں اور دوسرے بیٹے نے ملزم کے کافی عرصے سے نشے کی لت میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات