28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب اور قطر کی غزہ میں بجلی منقطع کرنے کی شدید...

سعودی عرب اور قطر کی غزہ میں بجلی منقطع کرنے کی شدید مذمت


—فائل فوٹو

سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کی غزہ میں بجلی بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور  عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام پر اجتماعی سزا کا نفاذ قابلِ مذمت اور  بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے فوری اور غیر مشروط اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ میں بجلی کی فراہمی بحال کی جا سکے اور امدادی سامان کا تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔ 

دوسری جانب قطر نے بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینی عوام کے لیے ضروری تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف ممالک فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات