33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقومی فٹبالر محمد ریاض معاشی تنگ حالات کے سبب جلیبیاں بیچنے لگے

قومی فٹبالر محمد ریاض معاشی تنگ حالات کے سبب جلیبیاں بیچنے لگے


پاکستان کے باصلاحیت، نوجوان فٹبالر محمد ریاض معاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔

ہنگو سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ محمد ریاض نے 2018ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ آج یہی قومی ہیرو حلوائی بن کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے جلیبیاں بیچ رہا ہے۔

قومی فٹبالر محمد ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں جلیبیاں بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

محمد ریاض کی اس ویڈیو نے جہاں فٹبال کے شائقین سمیت قوم کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے وہیں حکومت کی بے حسی بھی واضح نظر آ رہی ہے۔

قومی ہیرو کی اس حالت پر شائقین شدید افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

محمد ریاض کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ ہر کھیل کی صورتِ حال خستہ ہے۔

صارفین کا محمد ریاض کی ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کرکٹ کو چھوڑ کر ملک کے دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں پر توجہ دی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات