28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومقومی خبریںتراویح پڑھتے 3 افراد فائرنگ سے جاں بحق

تراویح پڑھتے 3 افراد فائرنگ سے جاں بحق


— فائل فوٹو

نارووال کے علاقےحویلی انعام اللّٰہ بٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین حویلی میں نمازِ تراویح ادا  کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان کے درمیان ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم زمان نے اپنے بھائی عمران کو قتل کروایا۔

اُنہوں نے بتایا کہ مقتول عمران کے خلاف 8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ عمران کو قتل کرنے والا وزیرستان کا رہائشی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ متنازع ویگن اڈہ سیل ہے، فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی بھی کی گئی تھی اور اب ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات