28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومخاص رپورٹافطار دسترخوان کی شان بڑھائیں مزیدار چکن کچوری سے

افطار دسترخوان کی شان بڑھائیں مزیدار چکن کچوری سے


— فائل فوٹو

کچوریاں مزے کی لگتی ہیں لیکن اگر بازار جیسی کرسپی کچوریاں گھر پر بن جائیں تو باہر سے لانے کی ضرورت ہی نہیں تو پھر کیوں نہ آج افطار دسترخوان کی شان مزیدار چکن کچوری سے بڑھائیں۔

فِلنگ کے لیے

بون لیس چکن کو پانی میں ڈال کر ابال لیں، اس میں ہلدی، لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر پکائیں اور چکن کے ریشے کر لیں۔

آٹا بنانے کے لیے

اب میدہ، نمک اور پگھلی ہوئی مارجرین کی مدد سے آٹا گوندھ لیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں اور بعد میں چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔

کچوری بنانے کے لیے

پیڑے کو بیل لیں اور اس کے اوپر گھی لگائیں اور چاروں کناروں کو موڑیں تاکہ ایک چوکور سا آٹے کا ٹکڑا بن جائے پھر اس کا دوبارہ پیڑا بنائیں اور ہاتھوں سے پھیلائیں۔

اس کے بعد ایک روٹی بن جائے گی، اب اس کے بیچ میں پکی ہوئی چکن کو روٹی کے پلین حصے پر رکھ دیں اور وہ حصہ جہاں مڑے ہوئے نشانات ہیں انہیں چکن کے اوپر چپکا دیں جیسے کہ گول پوٹلی بنتی ہے، پھر انگلیوں کی مدد سے ان کو چسپاں کر لیں۔

اب ان کو تیز گرم آئل میں ڈیپ فرائی کر لیں، لیجیے مزے دار چکن کچوریاں تیار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات