28 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںروہت شرما اور ویرات کا ڈانڈیا کھیل کر فتح کا جشن، ویڈیو...

روہت شرما اور ویرات کا ڈانڈیا کھیل کر فتح کا جشن، ویڈیو وائرل


آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا جشن منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارت نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ 

 اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے دو سال میں دوسری آئی سی سی ٹرافی جیت لی، اس سے قبل وہ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جشن مناتے ہوئے ڈانڈیا کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 اسٹمپس کو ہاتھ میں لے کر دونوں اسٹار بلے بازوں نے شاندار جیت کا جشن منفرد انداز میں منایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات