29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںروہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی بازگشت

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی بازگشت


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک روزہ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا بازگشت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچ گئی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل سے پہلے روہت شرما کے ایک روزہ میچز سے ریٹارمنٹ پر نائب کپتان شبھمن گل کو دو بار بیانات دینے پڑ گئے۔

ایک بار پریس کانفرنس کے دوران اور دوسری بار پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد بھارتی نائب کپتان شبھمن گل کی پریس روم میں دوبارہ انٹری ہوئی اور روہت شرما کی ریٹارمنٹ پر وضاحت دیتے ہوئے صحافیوں سے درخواست کی کہ اُن کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ لیا جائے۔

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی نائب کپتان شبھمن گل سے روہت شرما کی 50 اوورز فارمیٹ سے ریٹارمنٹ سے متعلق سوال پوچھا گیا تو بھارتی ٹیم کی کپتانی کی امیدوار شبھمن گل نے کہا کہ شاید روہت شرما چمپئینز ٹرافی کے فائنل کے بعد اپنے مستقبل سے متعلق فیصلہ لیں گے۔

شبھمن گل نےمزید کہا کہ روہت شرما نے اپنے کیریئر سے متعلق ڈریسنگ روم میں فی الحال کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’ڈریسنگ روم میں تو چمپئنز ٹرافی جیتنے کی بات ہورہی ہے، اب تک نہ میرے ساتھ اور نہ ٹیم کے ساتھ اس بارے میں روہت شرما نے کوئی بات کی ہے۔‘

واضح رہے کہ روہت شرما نے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹارمنٹ کا اعلان کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات