29 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسب سے زیادہ بالوں والا چہرہ ہونے کا منفرد ریکارڈ بھارتی نوجوان...

سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ ہونے کا منفرد ریکارڈ بھارتی نوجوان کے نام


فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ للت پاٹیدار نے سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق للت پاٹیدار کے چہرے پر فی سینٹی میٹر 201.72 بال ہیں۔

للت پاٹیدار کا چہرا 95 فیصد سے زیادہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔

للت پاٹیدار کے چہرے پر بے تحاشہ بالوں کی افزائش کی وجہ بیماری ’ویروولف سینڈروم‘ (werewolf syndrome) ہے۔

بھارتی نوجوان کو لاحق یہ بیماری بہت کم افراد کو متاثر کرتی ہے۔

اس بیماری کو ’ہائپر ٹرائیکوسس‘ بھی کہا جاتا ہے جس کے دنیا بھر سے صرف 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

للٹ پاٹیدار کا کہنا ہے کہ میرے چہرے پر غیر معمولی بالوں کی افزائش کے سبب اکثر اوقات افراد میرے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہیں کرتے، کچھ لوگ مجھ سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں جبکہ کچھ مجھ سے بات کرنا تک پسند نہیں کرتے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات