27 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوجی ترجمان کی ترقی کی سفارش مسترد، فوج سے برخاست

اسرائیلی فوجی ترجمان کی ترقی کی سفارش مسترد، فوج سے برخاست


بریگیڈیئر جنرل ڈینیل ہاگاری (تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیلی آرمی چیف جنرل ایال زامیر نے فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈینیل ہاگاری کی ترقی کی سفارش مسترد کرتے ہوئے فوج سے برخاست کر دیا۔ 

تاہم ریٹائر منٹ کی مدت مکمل ہونے تک بریگیڈیئر جنرل ڈینیل ہاگاری کو فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت دے دی گئی ہے جو چند ہفتوں پر محیط ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ڈینیل ہاگاری 1995 میں اسرائیلی فوج میں بھرتی ہوئے تھے اور مارچ 2023 میں فوج کے ترجمان مقرر ہوئے۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کی تاریخ کے انتہائی مشکل مرحلے میں ترجمانی کے فرائض انجام دیے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل ڈینیل ہاگاری کی جگہ 401 بریگیڈ کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بینی اھرون کو اسرائیلی فوج کا نیا ترجمان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات