جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا سومرو ساتھی فنکار اداکار وہاج علی کے گُن گانے لگیں۔
حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو نے لائیو رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ شو ایک موقع پر اداکارہ میزبان کے تاخیر سے آنے پر برہم بھی دکھائی دیں تاہم میزبان کے معذرت کرنے پر انہوں نے اپنے غصے پر قابو پا لیا۔
اسی پروگرام کے دوارن بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وہاج علی سے متعلق سوال کیا گیا۔
حرا سومرو نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہاج علی ایک ایسے انسان ہیں جو شاید آپ کے اچھے وقت میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن آپ کے بُرے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہاج آپ کے ساتھ چائے کافی پر نہیں جائیں گے، لیکن اگر آپ مشکل میں ہوں اور ان سے رابطہ کریں تو وہ فوراً حاضر ہو جائیں گے۔