30 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبیوی کی ہراسانی نے خودکشی پر مجبور کیا، بھارتی شہری کی آخری...

بیوی کی ہراسانی نے خودکشی پر مجبور کیا، بھارتی شہری کی آخری تحریر


فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں ایک شخص نے ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی، اور جس کمپنی میں وہ کام کرتا تھا اس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے اپنے سوئیسائیڈ نوٹ (خودکشی سے قبل تحریر) میں اس کا ذمہ دار اپنی بیوی کو قرار دیا۔ 

پولیس کے مطابق41 سالہ نشانت ترپاٹھی نامی اس شخص نے یہ انتہائی اقدام گزشتہ جمعہ کو ممبئی میں واقعہ سہارا ہوٹل کے ایک کمرے میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسکی بیوی اور بیوی کی آنٹی اسے مبینہ طور پر ہراساں کیا کرتی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ اس ہوٹل میں تین قبل آیا تھا اور اس نے خودکشی سے قبل ڈو ناٹ ڈسٹرب کی علامت اپنے کمرے پر لگا رکھی تھی جو گیسٹ پرائیویسی کے لیے نصب کرتے ہیں۔ 

ہوٹل اسٹاف کو جب طویل وقت تک کوئی جواب نہ ملا تو انھوں نے ماسٹر کی سے روم کا دروازہ کھولا تو اسے مردہ پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے معاملے تفتیش شروع کر دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات