34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنکول کڈمین 57 برس کی عمر میں بھی دنیا کی سب سے...

نکول کڈمین 57 برس کی عمر میں بھی دنیا کی سب سے مہنگی اداکارہ


نکول کڈمین(فائل فوٹو)۔

دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نکول کڈمین ہیں، سال 2024  میں انھوں نے41 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کرکے اداکارہ زینڈایا، سڈنی سیوینی، اسکارلیٹ جونسن اور گیل گیڈوٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی نکول کڈمین 57 برس کی عمر میں بھی رومانوی ڈرامے کرتی ہیں اور 2024 میں تو وہ تین ٹی وی شوز میں نظر آئیں۔

جب فوربس نے دینا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی تازہ ترین فہرست جاری کی تو لوگوں نے ایک چیز کا نوٹس لیا کہ حالیہ سالوں کے مقابلے میں فہرست پر مردوں کا غلبہ زیادہ تھا، صرف تین خواتین اداکاراؤں نے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی اور ان میں کوئی بھی نوجوان اسٹارز نہ تھیں۔

حقیقت تو یہ ہے کہ 57  برس کی عمر میں خواتین اداکارائیں زیادہ معاوضہ  تو کیا لے پائیں گی، یہ تو وہ عمر ہے جب چند خواتین لیڈنگ خواتین کا کردار ہی لے پاتی ہیں۔ تاہم نکول نے نہ صرف یہ کہ سرفہرست رہیں بلکہ اپنی حیثیت بھی برقرار رکھی ہے  اور وہ فلمیں اپنی شرائط پر بنواتی ہیں۔

فوربس کے مطابق نکول کڈمین نے 2024 میں31 ملین ڈالرز نیٹ اور 41 ملین ڈالرز گراس آمدنی حاصل کی، اس طرح انھوں نے دنیا بھر کی تمام اداکاراؤں کو معاوضے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔

وہ مجموعی فہرست (مرد و خواتین پر مبنی) میں آٹھویں نمبر پر تھیں، اداکار ول اسمتھ اور ایڈم سینڈلر سے آگے اور صرف جارج کولونی اور بریڈ پٹ سے پیچھے تھیں۔ 

فوربس نے نکول کڈمین کو اے ایم سی (امریکن مووی تھیٹر چین) پر راج کرنے والی ملکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیلی ویژن منی سیریز کی سب سے معروف اور قابل قدر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات