33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسارو گنگولی کی اداکاری کے میدان میں انٹری

سارو گنگولی کی اداکاری کے میدان میں انٹری


سارو گنگولی — تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی ماڈلنگ کے بعد اب اداکاری کے میدان میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیجنڈری کھلاڑی نے اس سے قبل متعدد اشتہاری شوٹ کے لیے ماڈلنگ اور ’داداگیری‘ نامی گیم شو کی میزبانی کی ہے۔

اب ماضی کے کھلاڑی اداکاری کے میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ویب سیریز خاکی 2 کے ٹریلر میں سارو گنگولی کو پولیس کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیٹ فلکس کی ویب سیریز خاکی 2 کی پرموشنل ویڈیو میں سابق کپتان کو پولیس کے لباس میں دیکھ کر شائقین اندازہ لگا رہے ہیں کہ نئی ویب سیریز میں سابق کھلاڑی پولیس آفسر کا کردار نبھائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات