28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںسابق نیول چیف افتخار سروہی انتقال کر گئے

سابق نیول چیف افتخار سروہی انتقال کر گئے


ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی— فائل فوٹو

سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کر گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، وہ 1986ء تا 1988ء پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1988ء تا 1991ء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔

وہ 1955ء میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور ء1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات