34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومقومی خبریںدہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 4 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 4 دہشتگرد گرفتار


فوٹو: فائل

پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے توبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریش کیا جہاں سے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ آپریشن میں راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں مختلف قسم کے بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ 

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات