30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ، فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کا رجحان، 490 پوائنٹس...

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کا رجحان، 490 پوائنٹس کی کمی


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100 انڈیکس میں 490پوائنٹس کی کمی،45.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت46ارب 19کروڑ 2لاکھ روپے کم ہو گئی تاہم کاروباری حجم 27.61فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی چند منتخب سیکٹرز میں خریداری سے 100 انڈیکس 584پوائنٹس تک کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار کی حد بھی عبور کر گیا لیکن اس کے بعد منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھنے سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس میں 597پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اس اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 490.04 پوائنٹس کی کمی سے 112253.76پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 183.67 پوائنٹس کی کمی سے 34783.91پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 217.48پوائنٹس کی کمی سے 70048.67پوائنٹس سے کم ہو کر 69831.19 پوائنٹس پر آگیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات