31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹتمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے بریک اپ کر لیا

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے بریک اپ کر لیا


وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ—فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  وجے اور تمنا کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہو گیا ہے، اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل ہی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے، یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔

یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے 2022ء میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اس جوڑی کو پہلی بار ایک ساتھ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات