36 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومقومی خبریں8 ملکوں سے مزید 19 پاکستانی بے دخل

8 ملکوں سے مزید 19 پاکستانی بے دخل


—فائل فوٹو

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 8 ملکوں سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ، ویزا منسوخی، امیگریشن مسائل اور معاہدے کی خلاف ورزی پر 11 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بغیر ویزے کے گئے ایک پاکستانی کو وطن واپس بھیج دیا گیا جبکہ کابو وردے سے دستاویزات کی عدم دستیابی پر ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جنو بی افریقا میں خراب پروفائلنگ پر 2 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

سعودی عرب، تنزانیہ اور ایران سے ایمرجنسی پاسپورٹس پر 3 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عراق میں غیر قانونی داخلے اور زائدالمعیاد قیام پر ایک پاکستانی کو بے دخل کر دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات