28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںسنگین جرائم میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

سنگین جرائم میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار


لاہور میں بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی و دیگر جرائم میں مطلوب 7 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان کو لے کر شارجہ سے پاکستان روانہ ہوگئی، آج رات لاہور پہنچے گی۔  

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی، اشتہاری سفیان علی پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے 32 مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ 

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری عبدالطیف نے رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا تھا، اشتہاری زوہیب سیالکوٹ اور  جلیل ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔  

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری رمیز اشرف راولپنڈی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا جبکہ اشتہاری عکاشہ اقبال سیالکوٹ پولیس کو جعلی ویزوں کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات