28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںافغانستان چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ، سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا

افغانستان چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ، سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کی فائنل فور ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ 

کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے جیسے ہی انگلینڈ کو ٹیم 179 پر آل آؤٹ کیا ویسے ہی افغانستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ 

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اس وقت 3 پوائنٹس ہیں، جبکہ افغانستان کے بھی تین پوائنٹس ہیں، تاہم افغان ٹیم کا رن اوسط 0.990- ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا 2.140+ ہے۔ 

تاہم ایسے میں افغانستان کا رن اوسط صرف اسی صورت میں جنوبی افریقہ سے بہتر ہوسکتا تھا اگر کم از کم 301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 207 رنز سے شکست ہوتی۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کے 179 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد اب جنوبی افریقہ کی کسی بھی مارجن سے شکست پر اسکی فائنل فور کی کوالیفکیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

علم میں رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

سیمی فائنل میں کونسی ٹیم کس کے مد مقابل ہوگی اسکا فیصلہ کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات