29 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیٹی پیری جلد خلا کا سفر کریں گی

کیٹی پیری جلد خلا کا سفر کریں گی


کیٹی پیری — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور میزبان گائل کنگ خلاء میں سفر کرنے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی اگلی خلائی پرواز میں صرف خواتین شامل ہوں گی۔

ان خواتین میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور میزبان گائل کنگ کے علاوہ جیف بیزوس کی منگیتر لارین سانچیز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بوو، ریسرچ سائنسدان امندا نووئین اور فلم پروڈیوسر کیرین فلین کا نام بھی اعلان کردہ فہرست میں شامل ہے۔

یہ تمام خواتین اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اور اب موسمِ بہار کے آغاز میں خلاء کے سفر کے لیے تیار ہیں، یہ سفر تقریباً 11 منٹ کا ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات