24 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹگووندا سے طلاق کی افواہوں پر سنیتا نے خاموشی توڑ دی

گووندا سے طلاق کی افواہوں پر سنیتا نے خاموشی توڑ دی


بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار گووندا اور اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان کئی دنوں سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں جن سے اس جوڑی کے مداح کافی پریشان نظر آ رہے ہیں۔

ان افواہوں پر سنیتا آہوجا کے منیجر کے بعد اب گووندا کی اہلیہ نے خود ویڈیو بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا ہے۔

سنیتا آہوجا نے ویڈیو بیان میں علیحدگی کی افواہیں پھیلانے والوں کو واضح پیغام دے کر ان کا منہ بند کروا دیا ہے۔

سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ ہم  اس لیے الگ رہتے ہیں کہ جب گووندا نے سیاست میں شمولیت اختیار کی تو اس وقت میری بیٹی جوان ہو رہی تھی، اس دوران گھر میں مختلف سیاسی شخصیات کا آنا جانا شروع ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گھر میں آرام دہ لباس پہنتے ہیں تو مہمانوں کے سامنے اس طرح سے گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا، اس لیے ہم نے گھر کے سامنے ہی آفس لے لیا۔

سنیتا آہوجا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے اور گووندا کو اس دنیا میں کوئی الگ نہیں کر سکتا، اگر کوئی مائی کا لعل ہے تو اسے سامنے آنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات