چیمپئنز ٹرافی کے 11 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک ایرینا میں کھیلا جا رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کا گروپ اسٹیج میں یہ آخری میچ ہے۔
انگلینڈ نے اب تک اپنے دونوں میچز ہارے ہیں جبکہ جنوبی افریقا نے ایک میچ جیتا ہے اور اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔