28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعامر خان نے بیٹے جنید خان کی فلم ’لویاپا‘ کے فلاپ ہونے...

عامر خان نے بیٹے جنید خان کی فلم ’لویاپا‘ کے فلاپ ہونے پر کیا کہا؟


—فائل فوٹوز

بالی ووڈ انڈسٹری کے سرِفہرست اداکار عامر خان نے بیٹے جنید خان کی فلم ’لویاپا‘ کے فلاپ ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

عامر خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے خیال میں فلم ’لویاپا‘ ایک اچھی فلم تھی، عوام نے اسے کیوں مسترد کر دیا، اس سے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

عامر خان نے بتایا ہے کہ اس فلم کی اسٹوری اور عکس بندی دونوں اچھی تھیں، جنید اور خوشی نے بھی اس فلم کو اپنی 100 فیصد محنت دی۔

انہوں نے کہا کہ بطور والد میں فلم ’لویاپا‘ کے فلاپ ہونے پر بہت صدمے میں ہوں، میں بہت افسردہ محسوس کر رہا ہوں، اس فلم کے فلاپ ہونے پر میں نے اپنی فلم کی ناکامی سے 10 گنا زیادہ ذہنی دباؤ محسوس کیا ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان کے بیٹے جنید خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی تھیٹر کے لیے ’لویاپا‘ ڈیبیو فلم تھی۔

اس سے قبل جنید خان کو نیٹ فلکس کی فلم ’مہاراج‘ میں دیکھا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات