کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو بھی ہراکر سیمی فائنل میں جانا چاہتے ہیں۔2023 کے ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ کو شکست دی تھی، آج کے ہیرو ابراہیم زردان تھے ۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم خوش ہیں اور مجھے یقین ہے کہ پوری قوم اس جیت سے خوش ہوگی، میں یہ کہتا رہتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر بہتر ہو رہے ہیں اور یہی ہم نے گزشتہ دو ورلڈ کپ میں دکھایا ہے۔ ابراہیم کی اننگز شاندار ہے۔ جب ہم شروع میں تین وکٹ گرے تو بہت زیادہ دباؤ تھا۔ لیکن میری اور ابراہیم کی شراکت داری خاص تھی۔ انگلش کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ آخری 10 اوورز ہمیں میچ سے دور کرگئے۔ ابراہیم کو کریڈٹ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو روٹ نے ناقابل یقین اننگز کھیلی۔ لیکن انہیں ٹاپ چھ بیٹرز میں سے ایک کی ضرورت تھی۔ اپنی کپتانی کے مستقبل پر انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی جذباتی بیان نہیں دینا چاہتا۔ لیکن سوچتا ہوں کہ تمام امکانات پر غور کرنا چاہیے۔