32 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںریٹائرمنٹ نہیں لے رہا، ایک ماہ میں کم بیک کرلوں گا، فخر...

ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا، ایک ماہ میں کم بیک کرلوں گا، فخر زمان


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر فخر زمان نے ان فٹ ہونے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں جلد مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو جوائن کروں گا۔ تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں ، ایک ماہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوجائے گی۔ کئی مرتبہ فریکچر کے درد میں کھیلا ہوں، اندازہ تھا چیمپئنز ٹرافی میں ایک میچ بھی نکل جائے تو مشکل ہوجاتی ہے۔ درد ہوا تو اندازہ ہوگیا تھا چیمپئنز ٹرافی میری ختم ہوگئی، نیوزی لینڈ کے خلاف اوپن کرتا تو فرق پڑتا۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آرام کا کہا تھا ، اس کے باوجود میں نے ٹریننگ شروع کردی تھی ، ٹیم کو ضرورت تھی ، کراچی میں آئوٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم گیا تو خود پر قابو نہ رکھ سکا، میرے بیٹے نے پوچھا کہ کیا آپ کو بہت درد ہورہا تھا۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ جب مجھے ہائپر ٹھورائیڈ کی بیماری کا معلوم ہوا تو اس ٹورنامنٹ کے لیے خاص تیاری کی کہ فٹ ہوجاؤں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہار گئے ہیں، میچ کے بارے میں کچھ نہیں بول سکتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات