31 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکار شیوراجکمار کینسر سے صحتیاب، کام پر واپسی کیلئے بےچین

بھارتی اداکار شیوراجکمار کینسر سے صحتیاب، کام پر واپسی کیلئے بےچین


جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے سپر اسٹار شیوراجکمار گزشتہ برس اس وقت شہ سرخی میں آئے جب انھوں نے اپنے اندر کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ 63 سالہ بھارتی اداکار، فلم پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن پریزنٹر شیوراجکمار بعدازاں علاج کےلیے امریکی ریاست فلوریڈا گئے جہاں ان کا کامیاب علاج کیا گیا اور اب وہ گھر واپس آگئے ہیں۔

کینسر سرجری کے بعد انھیں اب کینسر فری قرار دیا گیا ہے اور اب وہ اپنی صحتیابی کے بعد دوبارہ اپنے کام پر واپسی کے لیے بے چین ہیں۔ 

حال ہی میں انھوں نے اپنی بیماری اور اسکے علاج کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنے تجربات شیئر کیے، جبکہ انھوں نے اپنے دلچسپ آنے والے پروجیکٹ سے بھی آگاہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات