33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمچل اسٹارک نے چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ بتا دی

مچل اسٹارک نے چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ بتا دی


آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک—فائل فوٹو

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ بتا دی۔

مچل اسٹارک نے ٹخنے کی انجری کو چیمپئنز ٹرافی سے دستبرادی کی وجہ قرار دے دیا۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کچھ ذاتی وجوہات کو بھی چیمپئنز ٹرافی سے دستبرداری کی وجہ بتایا ہے۔

اس حوالے سے مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی کئی وجوہات تھیں، ان میں کچھ ذاتی تھیں، میرے ٹخنے میں مسلسل درد رہ رہا تھا، میں اسے آرام دینا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی جلد بھارتی لیگ بھی شروع ہونے والی ہے، لیکن سب سے بڑھ کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے، میں اپنی باڈی کو ٹیسٹ  کے فائنل کے لیے تیار رکھنا چاہتا ہوں۔

مچل اسٹارک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے 2 ماہ میں کچھ کرکٹ کھیلوں گا تو پھر ٹیسٹ کے فائنل کے لیے تیار ہوں گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات