34 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومقومی خبریںاے ٹی سی 1 کے منتظم جج کے اختیارات ختم، نوٹیفکیشن جاری

اے ٹی سی 1 کے منتظم جج کے اختیارات ختم، نوٹیفکیشن جاری


انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) 1 کے منتظم جج کے اختیارات ختم کردیے گئے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کا اے ٹی سی 1 سے ریمانڈ نہ دینے کے معاملے پر بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عدالت عالیہ سندھ کے احکامات کے تناظر میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اے ٹی سی 1 کے منتظم جج کے اختیارات اے ٹی سی 3 کے منتظم جج کو تفویض کردیے گئے ہیں۔

اے ٹی سی 1 کے منتظم جج نے ملزم ارمغان کو پہلی پیشی پر عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اس ضمن میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ ہائی کورٹ کو جج کے اختیارات سے متعلق مکتوب ارسال کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات