33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ کی 5 ملین ڈالرز میں امریکی شہریت کی پیشکش

ڈونلڈ ٹرمپ کی 5 ملین ڈالرز میں امریکی شہریت کی پیشکش


— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیر تارکینِ وطن کو گولڈ کارڈز کے ذریعے باآسانی امریکی شہریت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 5 ملین ڈالرز میں یہ شہریت خرید سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہرت دینے والے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو اب ’گولڈ کارڈ‘ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق گولڈ کارڈ گرین کارڈ کی مراعات دے گا، اس سے 5 ملین ڈالرز میں اسے خریدنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، اس اقدام سے قومی قرضوں کی فوری ادائیگی بھی ہو سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات