32 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفحش پیغامات میں حصہ لینے پر 100 انٹیلی جنس افسران برطرف

فحش پیغامات میں حصہ لینے پر 100 انٹیلی جنس افسران برطرف


— تصویر بشکریہ رائٹرز

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے چیٹ رومز میں فحش پیغامات میں حصہ لینے پر افسران کو برطرف کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ کا کہنا ہے کہ این ایس اے چیٹ رومز میں فحش پیغامات میں حصہ لینے کے الزامات پر 100 سے زائد انٹیلی جنس افسران کو برطرف کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی میں 100 سے زائد افراد نے ایسے کاموں میں حصہ لیا جو اعتماد کی صریح خلاف ورزی ہے، آج ان کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی جائے گی۔

ان کے مطابق یہ افراد پیشہ ورانہ استعمال کے لیے بنائے گئے نیشنل سیکیورٹی کے اس پلیٹ فارم کو ڈھٹائی سے فحش پیغامات کے لیے استعمال کر رہے تھے، جو کہ ناقابلِ برداشت ہے۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کچھ افراد پر مشتمل گروپ پوری کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتا، سرکاری سسٹم کے غلط استعمال کی تحقیقات جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات