36 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومقومی خبریںمختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق


—فائل فوٹو

کراچی میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جان سے گئے۔

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کھوکھرا پار نمبر 2 میں بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا، بس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پاور ہاؤس چورنگی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 134 افراد جاں بحق اور 1800 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات