30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںخلیجِ بنگال میں 5.1 شدت کا زلزلہ

خلیجِ بنگال میں 5.1 شدت کا زلزلہ


— فائل فوٹو

خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کا کہنا ہے کہ آج (منگل کی) صبح 6 بج کر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔

خلیجِ بنگال میں یہ زلزلہ 91 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔

این سی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات