32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیٹ رن ریٹ اہم مگر میچ جیتنا پہلا ہدف ہے، ہیڈ کوچ...

نیٹ رن ریٹ اہم مگر میچ جیتنا پہلا ہدف ہے، ہیڈ کوچ بنگلادیش فل سمنز


بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا ہے کہ نیٹ رن ریٹ اہم ہوتا ہے لیکن میچ جیتنا پہلا ہدف ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں فل سمنز نے کہا کہ محمود اللّٰہ کی میچ میں  دستیابی کےحوالے سے آج فیصلہ کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود اللّٰہ کا پریکٹس کے بعد فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا، راولپنڈی کی پچ کو دیکھتے ہوئے فائنل الیون بنانی ہے۔

بنگلادیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ پریکٹس بھرپور کی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں، نیٹ رن ریٹ اہم ہوتا ہے لیکن میچ جیتنا پہلا ہدف ہے۔

فل سمنز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا آسان نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات