29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشیر کی گجرات میں مٹر گشت کی ویڈیو وائرل

شیر کی گجرات میں مٹر گشت کی ویڈیو وائرل


بھارتی شہر گجرات کے ہائی وے پر شیر کی مٹر گشت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں شیر سڑک پر نکل آیا اور ہائی وے پر چہل قدمی کرتا رہا جس کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

جنگل کے بادشاہ کے ٹہلنے کے باعث سومناتھ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنی گاڑیاں روک کر جنگل کے بادشاہ کے گزرنے کا انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر کسی کی بھی ہارن بجانے کی ہمت نہ ہوئی۔

شیر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ شہر میں بھی جنگل کے بادشاہ کا راج ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ شیر کو تازہ ہوا کی ضرورت تھی اس لیے سڑک پر نکل آیا ہے، اب لوگوں کو چاہیے کہ آرام سے اس کے جانے کا انتظار کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات