30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین 23 فروری...

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی


— فائل فوٹو

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین 23 فروری کو بیروت میں کی جائے گی۔

سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق جنازے کا اجتماع شام 4 بجے بیروت اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو گا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اجتماع سے حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے دن دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ حسن نصر اللّٰہ 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید حسن نصر اللّٰہ کے جنازے کا اجتماع ایک تاریخی دن اور موقع ہو گا، لوگوں کی شرکت بہت بڑی تعداد میں ہو گی، اسرائیل دیکھے گا کہ ہم خوفزدہ نہیں۔

واضح رہے کہ حسن نصر اللّٰہ کی شہادت کے بعد امانتاً تدفین کی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات