22 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںبارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا

بارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا


بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے بس کے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کے مطابق بس کے 7 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مقتولین کی لاشیں رکنی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔

مسافر ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بس میں کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے کہ دس بارہ مسلح افراد نے بس کو روکا۔

ذیشان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی عدنان کو شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتارا اور قتل کردیا گیا۔

سانحہ میں متاثرہ خاندان کی مسافر خواتین نے بتایا کہ ہم کوئٹہ سے فیصل آباد جارہے تھے، ہمارے بھائی کا شناختی کارڈ دیکھا اور دھکے مارتے ہوئے بس سے اتارا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات