28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومخاص رپورٹماہرِ علم نجوم سمیعہ خان کا دعویٰ

ماہرِ علم نجوم سمیعہ خان کا دعویٰ


ماہرِ علمِ نجوم سمیعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے لیے اچھا وقت صرف ایک ہاتھ کے فاصلے پر ہے، مارچ سے روشنی نکلتی دکھائی دیتی ہے، مارچ کے بعد ملک کے حالات بدلیں گے۔

یوٹیوب کے ایک چینل پر پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے سمیعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت چاروں طرف سے دباؤ ہے، مارچ میں ملک پر دباؤ کم ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی نہیں رکے گی، پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، مئی میں ترقی آسمان پر ہو گی۔

ماہرِ علمِ نجوم سمیعہ خان نے ستاروں کی چال کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت سب سے زیادہ بوجھ پاکستان کی فوج پر ہے، فوج اندرونی و بیرونی خطرے اور پریشر کی زد میں ہے، 25 فروری کے بعد دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا اور 18 اپریل کو دباؤ مکمل ختم ہو جائے گا۔

سمیعہ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت سیاست دان بھی سکون میں ہیں مگر فوج دباؤ میں ہے، ستاروں کے مطابق 18 اپریل کے بعد فوج دباؤ سے آزاد ہو جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات