28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعمران عباس کا پوڈکاسٹرز سے معاوضہ لینے کا اعلان

عمران عباس کا پوڈکاسٹرز سے معاوضہ لینے کا اعلان


اداکار عمران عباس — فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے پوڈ کاسٹرز کے لیے ایک اہم اعلان کر دیا۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی ہے۔

اُنہوں نے اپنی اسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ براہِ کرم! مجھ سے یہ توقع نہ رکھیں کہ میں معاوضے کے بغیر پوڈ کاسٹ میں شرکت کروں گا کیونکہ آپ مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکار کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے سے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین اداکار کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے معاوضہ مانگنے کو  ایک فنکار کا بنیادی حق قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمران عباس یہ بات انسٹا اسٹوری پر کہنے کے بجائے پوڈکاسٹرز کو میسج کر کے بھی کہہ سکتے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات