28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے...

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی


فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک مرتبہ پھر 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ 

اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب سونے کی قیمت نے تین لاکھ کی حدعبور کی، اس سے قبل 7 فروری کو فی تولہ سونا 3 لاکھ 46 روپے ہوگیا تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق آج عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالر اضافے کے بعد 2903 ڈالر فی اونس ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات