28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کا شیڈول فائنل

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کا شیڈول فائنل


—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم نے شیڈول فائنل کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم 15 فروری کو دبئی کے لیے روانہ ہو گی، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ’جیو سوپر‘ شائقینِ کرکٹ کے لیے تمام سنسنی خیز مقابلے براہِ راست نشر کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات